15 جولائی، 2016، 7:35 PM

سعودی عرب نےدنیا بھر کے خونخوار وہابی دہشت گردوں کوعراق اور شام روانہ کیا

سعودی عرب نےدنیا بھر کے خونخوار وہابی دہشت گردوں کوعراق اور شام روانہ کیا

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ کے خطیب نے کہا ہے کہ امریکی سرپرستی میں سعودی عرب نے دنیا بھر کے خونخوار وہابی دہشت گردوں کو عدم استحکام پیدا کرنے کے لئےعراق و شام میں بھیجا ہے دہشت گردی کے پیچھے سعودی عرب کا مال و زر ، امریکی طاقت اور اسرائیلی فکر کارفرما ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی اردوسروس کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ آیت اللہ امامی کاشانی کی امامت میں منعقد ہوئی جس میں لاکھوں مؤمنین نے شرکت کی۔ خطیب نماز جمعہ نے عراق ، شام  ، بحرین اور یمن میں سعودی عرب کے ہولناک ، وحشیانہ ، بہیمانہ اور مجرمانہ جرائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے امریکی سرپرستی میں سعودی عرب نے دنیا بھر کے خونخوار وہابی دہشت گردوں کو عدم استحکام پیدا کرنے کے لئےعراق و شام میں بھیجا ہے دہشت گردی کے پیچھے سعودی عرب کا مال و زر ،امریکی طاقت اور اسرائیلی  فکر کارفرما ہے۔ سعودی عرب یمن میں براہ راست دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث ہے آل سعود یمن میں بچوں عورتوں اور مردوں کو وحشیانہ اور مجرمانہ بمباری کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ آیت اللہ امامی کاشانی نے کہا کہ ہم جب شام اور عراق کے حالات کا غور سے جائزہ لیتے ہیں تو معلوم ہوتا ہے کہ سعودی عرب نے دنیا بھر سے جرائم میں ملوث وہابی دہشت گردوں کو شام اورعراق روانہ کیا ہے جو مذکورہ ممالک میں خونریز واقعات کا ارتکاب کررہے ہیں ۔ خطیب جمعہ نے کہا کہ دہشت گردوں کو امریکی طاقت، اسرائيلی فکر اور سعودی عرب کے مال و زرکا سہارا ہے اور یہی وجہ ہے کہ دہشت گردی بڑھ رہی ہے لیکن ختم نہیں ہورہی ہے۔خطیب جمعہ نے کہا کہ امریکی اتحاد شیطانی اتحاد ہے جو دہشت گردی کو دنیا بھر میں فروغ دے رہا ہے اور سعودی عرب امریکی شیطانی اتحاد کا اہم رکن ہے۔

News ID 1865515

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha